کینیڈا بھر میں کئی کمیونٹیز 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی 20 ویں برسی کے موقع پر ان لوگوں کو یاد کریں گی جو اس حملے میں جاں بحق ہوۓ۔ اس واقعے میں 24 کینیڈینز سمیت 2،977 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ القاعدہ کے کارندوں نے چار طیارے ہائی جیک کیے ، جن میں سے دو نیویارک شہر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز سے ٹکرائے ، دوسرا واشنگٹن ڈی سی میں پینٹاگون پہ گرا اور چوتھا پنسلوانیا کے ایک میدان میں گر کر تباہ ہوا۔ اوٹاوا میں امریکی سفارتخانہ بیچ ووڈ 9/11 میموریل میں ایک تقریب کی میزبانی کرے گا ، ٹورنٹو سائن پر روشنیاں مدھم ہوجائیں گی اور مانی ٹوبا اور نارتھ ڈکوٹا کے درمیان سرحد پر بین الاقوامی امن گارڈن اس موقع کی نشاندہی کرے گا۔ گینڈر نیو فاٶنڈلینڈ اینڈ لبراڈور میں کل اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جاٸیں گی۔ 9/11 کے واقعے کی ایک یادگار کا افتتاح ہوگا۔ گینڈر میئر پرسی فارویل نے ایک بیان میں کہا ، “11 ستمبر ، 2001 کے واقعات نے دنیا کو کئی سطحوں پر گہرا متاثر کیا۔ حملوں کے بعد سے اس شہر میں ہر سال 9/11 منایا جاتا ہے۔ فارویل نے کہا ” یہ ان بنیادی اقدار کی تصدیق ہے جو عالمی مسائل کے حل میں بہت اہم ہیں۔”

9/11 حملوں کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقاریب۔
