کابل: طالبان نے اشرف غنی دور کے نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر نقدی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان میں مزاحمت کے آخری ٹھکانے پنجشیر میں لڑائی تاحال جاری ہے جس میں طالبان کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ قومی مزاحمتی فورس کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان کی امارت اسلامی کے کلچرل کمیشن کے سوشل میڈیا انچارج احمد اللہ متقی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں طالبان کو ڈالرز کے بنڈلز کو گنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سونے کی اینٹیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
احمد اللہ متقی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیوافغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر کی ہے جہاں سے ہمیں 65 لاکھ ڈالر اور سونے کی متعدد اینٹیں ملی ہیں۔