اوٹاوا – ایک نیا سروے جسٹن ٹروڈو کے لبرلز اور ایرن او ٹول کے کنزرویٹو کے درمیان شدید مقابلے کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے جب کہ انتخابات میں اب ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ لیجر کی جانب سے کینیڈین پریس کے تعاون سے کئے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں جماعتوں کو 32 فی صد فیصلہ کن ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جب کہ این ڈی پی 20 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دو ہفتے قبل کیے گئے اسی طرح کے ایک سروے میں کنزرویٹوز 34 فی صد کے ساتھ آگے تھے جبکہ لبرلز کی حمایت 30 فی صد اور این ڈی پی کے حامی 24 فی صد تھے۔ پول کو غلطی کا مارجن نہیں دیا جا سکتا کیونکہ انٹرنیٹ پر مبنی پولز کو بے ترتیب نمونے نہیں سمجھا جاتا۔ لیڈر کل ایک دوسرے کے خلاف تیز و تند حملے کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں ، او ٹول نے اپنے مخالف کو مراعات یافتہ اور بےحس قرار دیتے ہوئے کہا-جب ٹروڈو پارٹیاں انجواۓ کر رہے تھے” اس وقت وہ فوج میں تھے اور اپنے فراٸض کے تحت مختلف مشن کر رہے تھے۔ ٹروڈو نے او ٹول پر “ذاتی حملوں” میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کے اقدامات کا موازنہ ٹوری لیڈر کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا انھوں نے یہاں تک کہا کہ او ٹول اینٹی ویکسر تحریک میں پراکسی ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری دنوں میں لبرلز اور سی پی سی کے درمیان شدید گرما گرمی، سروے رپورٹ۔
