ٹورنٹو نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار نے سوشل میڈیا پر ان متنازع پوسٹس سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے جس میں وہ کینیڈا میں ویکسین کی کمی کو اسرائیل سے جوڑتی ہیں۔ بدھ کے روز ، پارٹی نے تصدیق کی کہ سڈنی کولز ، جو سینٹ پال ٹورنٹو میں این ڈی پی کی طرف سے امید وار تھیں انھوں نے سوشل میڈیا پہ ویکسین کی کمی کے سلسلے میں اسراٸیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور ان پوسٹوں پہ تنقید و ملامتوں کے بعد انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔” ترجمان جارج سول نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا ، “ان کی جماعت ہر قسم کے امتیازی سلوک اور متعصابہ رویے کے خلاف ہے۔ ہم تعصب اور نفرت کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کی طرف دیرپا اور بامقصد اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔” سال کے شروع میں کولز کی جانب سے پوسٹ کردہ ٹویٹس کے اسکرین شاٹس ہفتے کے آخر میں دوبارہ منظر عام پر آنے لگے۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں ، کولز اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ اسرائیل امریکہ میں مبینہ طور پر کووڈ-19 ویکسین کی کمی کا ذمہ دار تھا۔ یہ ٹویٹس دوبارہ سے سائمن ویسینتھل سینٹر فار ہولوکاسٹ اسٹڈیز نے شیئر کیے۔ تنظیم نے ان ٹویٹس کے لیے معافی کا مطالبہ کیا۔ اس ہفتے کے شروع میں ، کولز نے ٹویٹر پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے “اسرائیل سے منسلک ویکسین کی فراہمی کے بارے میں بے بنیاد نظریات شائع کیے ہیں۔ یہ تبصرے شواہد پر مبنی نہیں تھے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ٹویٹس سامی مخالف ہیں حالاں کہ میرا ایسا ارادہ کبھی نہیں تھا کہ میں ایسی متنازع بات کروں۔ مجھے یہ ٹویٹس نہیں کرنا چاہیے تھیں اور معافی مانگنی چاہیے تھی اور ان بیانات کو واپس لینا چاہیے تھا۔ میں یہودیت ، نسل پرستی اور اس کی تمام اقسام میں امتیازی سلوک کے خلاف مضبوطی سے کھڑی رہوں گی۔ کولز کا ٹوئٹر پیج غیر فعال کر دیا گیا ہے اور این ڈی پی ویب سائٹ پر اس کا پروفائل اب دستیاب نہیں ہے۔ سائمن ویسینتھل سنٹر فار ہولوکاسٹ سٹڈیز کے دوستوں نے معافی قبول کی ، لیکن کہا کہ یہ تبصرے عالمی سطح پر یہود دشمنی کے بڑھنے اور سینٹ پال ٹورنٹو میں یہودی نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں ہیں۔ بدھ کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے کہا کہ ان تبصروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، “ہم یہود دشمنی میں خوفناک اضافہ دیکھ رہے ہیں۔” “میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہماری اقدار لوگوں کو باہم جوڑنے کی اقدار ہیں۔ وہ پیغامات مکمل طور پر ناقابل قبول تھے اور صحیح فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹورنٹو: این ڈی پی کی امیدوار کا سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس پر تنقید کے بعد استعفیٰ۔
