اونٹاریو میں آج 800 سے زیادہ نئے کووڈ-19 کیس رپورٹ ہوۓ۔ صوبائی صحت کے عہدے داروں نے آج 864 نئے انفیکشن رپورٹ کیے ، جو بدھ کو 593 اور ایک ہفتہ قبل 798 تھے۔ نئے کیسوں کی سات دن کی اوسط 732 ہے جو گزشتہ ہفتے 723 تھی۔ کئی دنوں میں پہلی بار ہفتہ وار اوسط بڑھ گئی ہے۔ آج رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 655 ، یا 76 فی صد ایسے افراد میں ہیں جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ نہیں تھے یا ویکسینیشن کی نامعلوم حیثیت رکھتے ہیں اور 209 ، یا 24 فی صد مکمل طور پر ویکسینیٹذ ہیں۔ اونٹاریو کے تقریباً 31 فی صد باشندوں کو مکمل طور پر ویکسین نہیں دی گئی ، بشمول 12 سال سے کم عمر کے بچے جو فی الحال اہل نہیں ہیں۔ تقریباً21 فی صد لوگ جو کووڈ-19 ویکسین لینے کے اہل ہیں ابھی تک مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ صوبے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34،000 سے زائد نمونے ٹیسٹ کیۓ گۓ، جون کے آغاز کے بعد سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کئے گۓ۔ عہدے دار آج ٹیسٹوں کی مثبت شرح 2.4 فی صد بتارہے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے 3.1 فی صد تھی۔ آج تصدیق شدہ نئے کیسز میں سے 162 ٹورنٹو ، 122 پیل ریجن ، 78 یارک ریجن ، 64 اوٹاوا ، 53 ہیملٹن اور 50 ونڈسر میں ہیں۔ اس وقت 191 کووڈ م-19 مریض اونٹاریو کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں ، جو کہ گزشتہ جمعرات کی تعداد یعنی 185 سے تھوڑا زیادہ ہے۔ آئی سی یو کے 191 مریضوں میں سے 178 کو مکمل طور پر ویکسین نہیں دی گئی یا ان کی ویکسینیشن کی نامعلوم حالت ہے اور 13 مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ آج وائرس سے متعلق مزید 3 اموات کی اطلاع ملی ہے ، حالاں کہ صوبے کا کہنا ہے کہ اس میں گزشتہ مہینے میں ہونے والی اموات بھی شامل ہیں۔ صوبے نے گزشتہ سات دنوں کے دوران اپنی مجموعی اموات میں 53 کووڈ-19 اموات کا اضافہ کیا ہے ، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ اموات ایک ماہ سے زیادہ پہلے ہوئی تھیں۔

بریکنگ: اونٹاریو میں 864 نئے کووڈ-19 کیسز، 3 اموات۔
