ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے ساتھ مشکلات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ اور لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو کا گزشتہ سال بعض اوقات ویکسین کی فراہمی اور بارڈر کنٹرول پر آپس میں بحث مباحثہ بھی ہوا ہے۔
ایک سابق لبرل سینئر اسٹاف اسٹیل نے کہا ، ” البرٹا کے پریمیئر جیسن کینی کووڈ-19 سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے سلسلے میں بہت مٶثر اِقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ، “اگر ٹروڈو کو انتخابی مہم کے سلسلے میں حریف کی ضرورت ہے تو ، جیسن کینی اس وقت فورڈ کے مقابلے میں بہت زیادہ غیر مقبول ہیں اور کووڈ-19 کی احتیاط، بچاٶ اور تدارک کے سلسلے میں لاپرواٸ کی مثال درکار ہو تو کینی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔” روتھ نے کہا کہ اگر وبائی بیماری پھیلنے کے سبب صورت حال مزید خراب ہونے لگتی ہے تو ووٹرز انتخابات کے وقت پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔ “لبرلز وفاقی طور پر ایک مشکل مقام پر ہیں کیونکہ وہ محتاط طور پر معیشت دوبارہ کھولنے کے بارے میں اتنے زیادہ حساس ہیں کہ لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعظم ایک مشکل صورت حال میں ہیں۔
ٹروڈو اور فورڈ نے وبا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا لیکن جلد ہی اختلافات شروع ہو گۓ اور پھر فورڈ کی ریٹنگ گر گئی ہے اس نے وفاقی حکومت کو خاص طور پر دوسری لہر کے دوران ویکسین کی کم فراہمی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ پھر تیسری لہر کے دوران ملک میں کورونا کی نئی قسموں کے داخل ہونے کے لیے غیر محفوظ سرحدوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ٹروڈو نے کہا ہے کہ فورڈ وبائی بیماری سے نمٹنے سے ناکامی پر اپنی حکومت پر کی جانے والی تنقید کا جواب دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ کارلٹن یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر جوناتھن میلوے نے کہا کہ ایک نکتہ جس سے ٹروڈو فائدہ اٹھا سکتے ہیں وہ لوگوں کا بڑھتا ہوا مطالبہ ہے جو فورڈ سے غیر ضروری سرگرمیوں سے نان ویکسینیٹڈ لوگوں کو روکنے کے طریقے کے طور پر ویکسین سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ فورڈ نے اب تک اس بات سے انکار کیا ہے ، لیکن پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مقبول آئیڈیا ہے۔ شعبہ۶ صحت کی دیکھ بھال اور کاروباری برادری دونوں کے بہت سے گروپس اس کی حمایت کرتے ہیں۔ لبرلز نے مہم سے کچھ دن قبل وفاقی کارکنوں اور وفاقی طور پر ریگولیٹڈ صنعتوں میں کام کرنے والوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کا اعلان کیا۔ پھر انھوں نے انکشاف کِیا کہ وہ بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسین پاسپورٹ سسٹم تیار کر رہے ہیں۔

” ٹروڈو اور فورڈ، انتخابات میں ایک دوسرے کے حریف“۔
