پیل پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام مسی ساگا میں ایک بڑے اجتماع میں فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ رات 8 بجے کے بعد ، ہوائی اڈے اور ڈیری اسٹریٹ کے قریب ہل اسٹریٹ پر پولیس کو بلایا گیا۔ جب افسران پہنچے تو انہوں نے تین زخمیوں کو دیکھا جو گولی لگنے سے زخمی تھے۔ کانسٹیبل ہمت گل نے بتایا کہ دو زخمیوں کو ٹراما سینٹر پہنچایا گیا جبکہ ایک کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ تینوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گل نے کہا کہ جاۓ وقوعہ پر ایک بہت بڑا اجتماع تھا جو فاٸرنگ ہونے کے بعد منتشر ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ نہیں معلوم کہ اجتماع میں کتنے لوگ تھے اور یہ کہ یہ اجتماع کس سلسلے میں تھا۔ پولیس نے فی الحال کسی بھی قسم کی کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔ گل نے کہا ، “اس وقت ، ہم نہیں جانتے کہ ملزمان پیدل تھے یا گاڑی میں۔” “لہذا ، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ یہاں کیا ہوا، کیا واقعات ہوئے ، سب کُچھ کیسے وقوع پذیر ہوا۔” پولیس ان لوگوں پر زور دے رہی ہے جو اس اجتماع میں تھے یا جنھیں اس بارے میں کوئی بھی معلومات ہیں وہ اپنی شناخت ظاہر کِیۓ بغیر پیل پولیس یا کرائم اسٹاپرز سے رابطہ کریں۔

مسی ساگا میں ایک اجتماع میں فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی.
