ٹورنٹو پولیس چار مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے جن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہفتہ کی شام ریجنٹ پارک میں تین افراد پر فائرنگ کی ، ان میں سے ایک ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے۔ افسران کو رات 9 بجے سے پہلے فاٸرنگ کی اطلاع پہ جیرارڈ اسٹریٹ ایسٹ کے جنوب میں اوک اور اسمیچ اسٹریٹ کے علاقے میں بلایا گیا۔ ایک شوٹنگ کے لیے جب وہ پہنچے تو انھوں نے تین افراد کو وہاں پایا، جن کی عمریں 20 سال تھیں ، وہ گولیوں کے زخموں سے دوچار تھے۔ انسپک مائیکل ولیمز نے بتایا کہ ایک متاثرہ شخص کی حالت خطرناک نہیں جب کہ دوسرا شکار جسے دھڑ میں گولی لگی تھی جان لیوا حالت میں ٹراما سینٹر پہنچایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ تیسرا شکار نچلے جسم پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کی تفتیش شعبہ۶قتل کرے گا۔ ولیمز نے کہا ، “میں آپ کو اب تک جو بتا سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس چار افراد پیدل پہنچے اور بظاہر ان چاروں نے ان تینوں افراد پر فائرنگ کی۔” انھوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر تقریباً 50 شیل کیسنگز پائے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا متاثرین نے فائر کیا ، ولیمز نے کہا کہ ابھی اس بات کا تعین کرنا باقی ہے۔ انھوں نے بتایا، “یہ ایک بہت زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔ جس کے جنوب میں ایک کھیل کا میدان ہے۔ جب یہ ہوا تب رات 8:50 کا وقت تھا۔ یہاں اپارٹمنٹ کی عمارتیں ہیں۔ ہر جگہ کم بلندی کے ٹاؤن ہاؤسز ہیں ، ممکنہ طور پر لوگ پیدل چل رہے ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ کسی نے ویڈیو میں کچھ دیکھا یا بالکونی سے کچھ دیکھا یا شاید چلتے ہوئے اور اگر وہ آگے آکے بتاسکیں اور قتل کے اسکواڈ اور 51 ڈویژن سے ہمارے تفتیش کاروں سے رابطہ کریں تو ملزمان جلد پکڑے جاسکتے ہیں۔ ” پولیس نے کوئی مشتبہ معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

بریکنگ: ریجنٹ پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی۔
