الیکشن کے بعد تقریباً ایک جیسی پارلیمنٹ واپس آنے کے بعد نیا کچھ نہیں ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفی گریگوئر ٹروڈو اور بیٹی ایلا گریس نے مونٹریال میں پارٹی مہم کے ہیڈ کوارٹر میں ٹروڈو کی فتح کی تقریر کے بعد منگل ، 21 ستمبر 2021 کو اسٹیج پر ٹروڈو کے ساتھ تھیں۔ اوٹاوا – وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایک مرتبہ پھر اقلیتی مینڈیٹ کی حکومت بنائیں گے۔ لبرلز نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا اس اُمید کے ساتھ کہ اس مرتبہ انتحابات میں انھیں واضح اکثریت حاصل ہوجاۓ گی۔ منگل کی صبح ، لبرلز کی فتح کا گراف 155 اور 157 نشستوں کے درمیان منڈلاتا رہا۔ ٹروڈو نے اس الیکشن میں بھی اُسی تعداد میں نشستیں جیتیں جو انھوں نے 2019 کے الیکشن میں حاصل کی تھیں۔ دو سال قبل 121 سے کم جیتنے کے بعد کنزرویٹو اس مرتبہ121 یا 122 نشستوں پہ جیتے ہیں۔ وہ باضابطہ طور پر اپوزیشن رہیں گے ، لیڈر ایرن او ٹول نے اپنے ووٹرز سے کہا کہ وہ ایک تبدیل شدہ نٸ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں جو تمام کینیڈینوں کے لیے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتر سے بہتر کام کریں گے۔ بلاک کیوبیکوس اور این ڈی پی بھی اپنی تواناٸیاں استعمال کریں گے ، ہر ایک انفرادی طور پر اقلیتی ہاؤس آف کامنز میں طاقت کا توازن برقرار رکھے گا ، دونوں اپنی 2019 کی ۔ پہلے سے کہیں زیادہ لوگ میل کے ذریعے ووٹ ڈال رہے ہیں ، کچھ نشستوں کا حتمی نتیجہ شاید دنوں تک معلوم نہ ہو۔
آدھی رات تک ، لبرلز 157 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں ، کنزرویٹوز 120 نشستیں، بلاک 32 نشستیں، این ڈی پی 27 نشستیں اور گرین پارٹی دو نشستیں ہی حاصل کرسکے۔

کینیڈا کے حالیہ الیکشن کے نتاٸج پچھلی مرتبہ سے مختلف نہیں۔
