مسی ساگا کے ایک کاروباری علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پیل علاقائی پولیس اور پیرا میڈیکس کو 8:30 بجے سے پہلے کولمبس روڈ اور داوند ڈرائیو کے درمیان مڈ وے بلیوارڈ میں بلایا گیا۔ “افسران جاۓ وقوعہ پہ پہنچے اور اس زخمی شخص کی مدد کرنے کی کوشش کرتے رہے جسے گولی لگی تھی لیکن وہ زخم سے جاں بر نہ ہوسکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔” ہیدر کینن نے صحافیوں کو بتایا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک گاڑی کو علاقے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن فوری طور پر کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہے۔ کینن نے کہا ، “اس مقام پر ہم جانتے ہیں کہ ایک گاڑی آخری بار علاقے سے جاتی ہوئی دیکھی گئی تھی ، تاہم ہمارے پاس اس وقت کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔ لہٰذا ہمارے افسران علاقے کے لوگوں سے بات کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔” کینن نے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فاٸرنگ قریبی پارکنگ میں ہوئی۔ اس قتل کے چند گھنٹوں کے اندر پیل ریجن میں دوسری ہلاکت خیز فائرنگ کی ، اس سے قبل برامپٹن میں ایک اور شخص کو گولی مار دی گئی۔ پولیس نے اب تک ان دونوں واقعات کےذمہ داران کا سراغ نہیں لگا پاٸ ہے ، لیکن کینن نے تشدد کو “اشتعال انگیز” قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ، “مجھے لگتا ہے کہ جب لوگ اس طرح کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں اور ایک رات میں دو ، دو قتل کے واقعات ہوتے ہیں تو عوام مشتعل ہوتے ہیں۔” “تو آپ جانتے ہیں کہ ہم ہر وہ کام کر رہے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے وسائل ہیں جو ان دونوں واقعات کی تفتیش کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں ، اور ہم یہ جاننے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں کہ کیا ہوا اور کون ذمہ دار ہے۔ پولیس عوام سے اپیل کررہی ہے کہ اگر کسی کو ان واقعات کے بارے میں کچھ علم ہو تو پولیس کو بتاۓ۔

بریکنگ: مسی ساگا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
