لبرل جولی ڈزروچ نے ڈیوین پورٹ میں سخت مقابلہ میں دوبارہ انتخاب جیت لیا۔ ایک ٹی وی نیوز چینل کے مطابق لبرل جولی ڈزروچ نے ڈیوین پورٹ میں بہت ہی کم مارجن سے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔ میل میں بیلٹ کی گنتی ابھی تک جاری رہی ، جو الیکشن کے دن پیر کی رات سے کی جا ری ہے۔ 100 فی صد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ، ڈیزرووچ محض 165 ووٹوں سے فاتح قرار پاٸ، جس نے این ڈی پی کی اپنی حریف الیجینڈرا براوو کو شکست دی لیکن اس کی یہ جیت مجموعی انتخابات کے نتائج کو تبدیل نہیں کرتی ، جس نے جسٹن ٹروڈو کی لبرلز پارٹی کو ایک اور اقلیتی حکومت بنانے کا موقع دیا۔ تاہم یہ لبرلز کے لیے ٹورنٹو کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ، پارٹی نے ایک بار پھر شہر اور بیشتر جی ٹی اے میں اکثریت میں سیٹیں جیت کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرلی۔ ڈزرووچ نے 2015 میں بھی انتخاب جیت کر اپنے علاقے کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔

سخت مقابلے کے بعد لبرل امید وار کی الیکشن میں کام یابی۔
