ٹورنٹو – اونٹاریو کی مقننہ کے باہر نوجوانوں کی قیادت میں ایک مظاہرہ جس میں حکومت کے ہر سطح کے رہنماؤں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیۓ ہنگامی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فرائیڈز فار فیوچر ٹورنٹو ریلی اور مارچ کا اہتمام کر رہا ہے ، جو کہ 12:30 بجے کوئینز پارک سے شروع ہونے والا ہے۔ آرگنائزر ایلینر روج آؤٹ کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ لوگوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاستدانوں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کریں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ریلی نئی منتخب ہونے والی وفاقی لبرل حکومت سے حالیہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے ماحولیاتی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ ریلی کی حمایت کرنے والے لوگ اس عمل کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جس میں اونٹاریو کے تعلیمی نصاب میں تمام گریڈوں کے لیے آب و ہوا کے مضمون کو شامل کرنا ، ٹورنٹو میں ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کا مکمل خلوص نیت سے نفاذ شامل ہے۔ اسی طرح کے مظاہروں کی منصوبہ بندی ملک بھر کے مقامات پر فرائیڈز فار فیوچر اسکول ہڑتال تحریک کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہے ، جو اگست 2018 میں شروع ہوئی تھی۔

نوجوانوں کی تنظیم کا حکومت سے ماحولیاتی تحفظ کے لیۓ اقداات کا مطالبہ۔
