اتوار کی شام سوانسی کے علاقے میں ایک گاڑی ہاٸیڈرو پول سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے لیۓ داخل ہے۔ ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ کوئنز وے اور ونڈرمیر ایونیو کے علاقے میں ہوا۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ ایک 25 سالہ شخص کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسے شدید مگر غیر جان لیوا چوٹیں آئیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

سوانسی میں گاڑی پول سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص زخمی۔
