ایٹوبیکوک میں ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کردیا ہے۔ ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 20 سالہ شخص کو رات کے وقت ایٹوبیکوک میں چاقو کے متعدد وار کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ انسپکٹر اسماعیل موسیٰ کا کہنا ہے کہ افسران کو 11:57 بجے ہمبر کالج اور جان گارلینڈ بلیوارڈز کے کونے میں بلایا گیا۔ انھیں چاقو زنی کی واردات کی اطلاع ملی۔ موقع واردات پہ انھیں ایک شخص ملا۔ جو چھری کے کئی وار سے زخمی تھا۔ پیرا میڈیکس اور فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ اسے جان لیوا حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ موسیٰ نے کہا کہ قتل کے اسکواڈ نے تفتیش سنبھال لی ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ یہ ٹورنٹو میں 2021 کا 63 واں قتل ہے۔

ایٹوبیکوک میں ایک 20 سالہ شخص چاقو کے وار سے ہلاک:
