الیکشنز کینیڈا نے ٹورنٹو پبلک ہیلتھ (ٹی پی ایچ) کو بتایا کہ 2570 سینٹ کلیئر ایونیو ایسٹ کے پریسٹیگن ہائٹس ایلیمنٹری سکول میں ایک پول ورکر جس نے 20 ستمبر کو الیکشن کے دن کام کیا ، بعد میں اس کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا۔ صبح 9:30 بجے پولنگ اسٹیشن کھلنے کے وقت سے لے کر اس کے بند ہونے کے بعد جب اس رات تمام بیلٹوں کی گنتی کی گئی تو کارکن موجود تھا۔ “ٹی پی ایچ ہر اس شخص کو مشورہ دے رہا ہے جس نے اس دن کاموں میں شرکت کی ہے انھیں چاہیۓ ان میں کووڈ-19 کی علامات آٸیں تو فوری طور پر ٹیسٹ کروائیں۔ بشمول وہ لوگ جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ ٹی پی ایچ نے ایسے لوگوں کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت دی ہے۔ ایجنسی پہلے سے پولنگ کے دنوں کے دوران آپریٹنگ پولنگ سٹیشن سے منسلک کووڈ-19 کیس کی وارننگ بھی دے رہی ہے۔ الیکشنز کینیڈا کا کہنا ہے کہ کنگسٹن روڈ یونائیٹڈ چرچ میں اس کے ایک کارکن نے 975 کنگسٹن روڈ پر 11 اور 12 ستمبر کو صبح 8 بجے سے رات 9:30 بجے کے درمیان پولنگ کے دنوں میں کام کیا اس میں جب کورونا کی علامات پاٸ گٸیں اور ٹیسٹ کروانے پر نتیجہ مُثبت آیا۔

ٹورنٹو میں دو انتخابی اسٹیشن پر کووڈ-19 کیسز کی اطلاع۔
