ٹورنٹو پولیس سروسز (ٹی پی ایس) نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا ہے جب اس نے ایسٹ اینڈ اپارٹمنٹ میں ایک شخص پہ مہلک حملہ کیا تھا۔ ٹورنٹو کی رہائشی 45 سالہ جینیفر سیکوبی کو 4 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر قتل بالخطا یا سیکنڈ ڈگری مرڈر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے صبح 4 بجے کوکس ویل ایونیو اور جیرارڈ اسٹریٹ ایسٹ کے علاقے میں چھرا گھونپے جانے کی کال ریسیو کی۔ جاۓ وقوعہ پہ پہنچنے پر ، افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپارٹمنٹ میں ایک شخص کو چھری کے وار زخمی پایا۔ 39 سالہ ایڈم جیمز نیش کو پیرامیڈیکس نے ہسپتال پہنچایا جہاں اسے بالآخر مردہ قرار دے دیا گیا۔ سیکوبیا کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا اور صبح 9:30 بجے کالج پارک میں عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔ پولیس کسی بھی ایسے شخص سے معلومات کے لیے ان سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کرنے کے لیے کہہ رہی ہے جو اس واردات کے بارے میں جانتا ہو۔
416-808-7400۔

45 سالہ خاتون پہ چھرا گھونپنے کا الزام۔
