اوٹاوا – وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں ملک میں آنے والے افغان مہاجرین کے خاندان سے ملاقات کرکے تھینکس گیونگ ہالیڈیز کا آغاز کیا۔ عبیداللہ رحیمی نے 2008 میں کابل میں کینیڈین سفارت خانے میں کام کرنا شروع کیا اور پچھلے سال فل ٹائم ان کی خدمات حاصل کی گئیں۔ رحیمی اپنی بیوی ، تین سالہ بیٹی اور ایک شیر خوار بچے کے ساتھ کینیڈا پہنچے جو اب ڈیڑھ ماہ کا ہے۔ اس نے ٹروڈو کو بتایا کہ وہ کینیڈا کے سفارت خانے میں کام کرنا پسند کرتا ہے ، اس کے خیال میں کینیڈین بہت دوستانہ مزاج کے حامل لوگ ہیں اور اس نے مزید کہا کہ وہ لوگ ملک میں آکر خوش ہیں۔ رضاکاروں نے ان نو آباد خاندانوں کو دینے کے لیے گفٹ باسکٹس تیار کیں اور وزیر اعظم نے ان میں سے ایک باسکٹ کو کاغذ میں لپیٹنے میں مدد کی۔ ایک ہزار سے زائد مہاجرین افغانستان سے آئے ہیں اور کینیڈا نے اپنے مُلک میں ایسے 20 ہزار افراد کو دوبارہ آباد کرنے کا عزم کیا ہے۔

تھینکس گیونگ ہالیڈیز کے آغاز پر وزیرِ اعظم ٹروڈو کی افغان مہاجر خاندان سے ملاقات۔
