ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام ایٹوبیکو میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کے بارے میں ابتداٸ طور یہ خیال کیا گیا کہ اس پہ فاٸرنگ کرکے اسے زخمی کیا گیا ہے۔ یہ صبح 10:30 بجے سے کچھ پہلے مارٹن گرو روڈ کے مغرب میں ولورج روڈ اور ایگلٹن ایونیو ویسٹ کے علاقے میں ایک عمارت کے باہر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں علاقے میں فاٸرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ، اور جب افسران پہنچے تو انھوں نے ایک شخص کو انتہائی شدید زخمی حالت میں پایا۔ پیرامیڈکس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص ، جس کی عمر 20 سال ہے ، کو شدید ، ممکنہ طور پر جان لیوا حالت میں ٹراما سینٹر پہنچایا گیا۔ ہفتہ کی صبح ، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے زخموں کا اسپتال میں جائزہ لیا گیا ہے تو یہ معلوم ہوا کہ وہ گولی لگنے سے نہیں بلکہ چاقو کے وار سے زخمی ہوا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوٸیں۔ کسی بھی معلومات رکھنے والے شخص سے کہا جارہا ہے کہ وہ
416-808-2222
پر پولیس سے رابطہ کرے یا کرائم اسٹاپرز 1-800-222-8477
پر گمنام طور پر رابطہ کرے۔

ایٹوبیکو: ایک شخص شدید زخمی۔
