ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ ریاست تمل ناڈو کے پہاڑی علاقے اوٹی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شوٹنگ میں مصروف ہونے سبب پیش نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے میں ان کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔
نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 14 اکتوبر کو کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ نورا فتیحی سے بھی اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔