عرب میڈیا کے مطابق تقریباً دو سال بعد کورونا پابندیوں کو ختم کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور معتمرین کے لیے پوری گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد آج فجر کی نماز میں منظر ہی کچھ الگ تھا۔

مکہ معظمہ: سعودی حکومت کے حکم پر کورونا احتیاطیں ختم کرنے کے حکم کے بعد مسجد الحرام میں دو سال بعد بغیر کسی سماجی فاصلے کے کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا کی گئی اور اس پُرنور موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
