ڈرہم پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام اوشاوا میں چاقو کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا بعد ازاں اسے اسپتال پہنچادیا گیا۔ یہ وقوعہ رات 9 بجے سے کچھ پہلے ہائی وے 401 کے بالکل شمال میں ڈین ایونیو اور رٹسن روڈ ساؤتھ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیا اور اسے فوری طور پر ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔ اس کے زخموں یا اس کی حالت کی شدت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کے پاس کسی حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

اوشاوا: چھرا گھونپے جانے سے ایک شخص زخمی۔
