اونٹاریو کے اسپتال اگلے 72 گھنٹوں کے دوران سسکیچوین سے 6 شدید بیمار کووڈ-19 مریضوں کو قبول کریں گے ، کیونکہ وہاں مریضوں کی بہتات کے سبب اب نۓ مریضوں کی وہاں گنجاٸش نہیں ہے۔ اونٹاریو کریٹیکل کیئر کووڈ-19 کمانڈ سینٹر کا ایک میمو کہتا ہے کہ سسکیچوین سے ایک مریض آج اوٹاوا ہسپتال پہنچے گا۔ منگل یا بدھ کو تین مزید مریض نارتھ بے ریجنل ہیلتھ سینٹر ، مارکھم اسٹاف ویل ہسپتال اور ٹورنٹو کے ماؤنٹ سینائی اسپتال پہنچیں گے۔ دو اضافی مریض بدھ کے روز کسی وقت کنگسٹن ہیلتھ سائنسز سنٹر اور ہمبر ریور ریجنل ہسپتال جائیں گے۔ جون اور جولائی میں ، اونٹاریو نے منیٹوبا سے تین درجن سے زیادہ کووڈ-19 مریضوں کے علاج کی ذمہ داری قبول کی۔ مانی ٹوبا کا ایک مریض اس کوشش کے دوران اونٹاریو کے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کر گیا۔ اتوار تک ، سسکیچوین کے اسپتالوں میں کووڈ-19 کے 333 مریض تھے ، 84 انتہائی نگہداشت وارڈز میں تھے۔ سسکچوین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کے اسپتالوں میں کووڈ-19 کے 75 فی صد سے زائد مریضوں کو مکمل طور پر ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ اونٹاریو میں سسکچیوین کے مقابلے میں کووڈ-19 کے مریض کم ہیں ، حالانکہ یہ آبادی میں 12 گنا زیادہ ہے۔ اونٹاریو میں کووڈ-19 کی وجہ سے آٸ سی یو کے مریضوں کی تعداد میں تقریباً دو ماہ سے کمی آرہی ہے۔

سسکیچیوان کے کووڈ-19 کے 6 مریض اونٹاریو کے اسپتالوں میں داخل۔
