ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ یارک میں رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ جمعرات کو ، تقریباً 3:30 بجے ، پولیس نے شیپرڈ ایونیو کے قریب بیکرس فیلڈ اسٹریٹ پر واقع ایک دفتر کی عمارت کی پارکنگ میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوٸ۔ جب افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص کو گولی لگنے سے زخمی پایا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی عمر 30 سال کے قریب ہے ، اسے جان لیوا حالت میں مقامی ٹراما سینٹر پہنچایا گیا اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس کی شناخت نہیں بتاٸ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دوسرا شخص جو اسی عمر کا ہے وہ گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جس کے سبب اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اس کی حالت تسلی بخش ہے۔ ہومیسائڈ یونٹ نے تفتیش سنبھال لی ہے۔ کوئی مشتبہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔ سارجنٹ چو نے کہا ، “مجھے لگتا ہے کہ شاید ایک سے زیادہ شوٹر موجود ہوں۔“ اس وقوعے کے بارے مں کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے شخص سے کہا جارہا ہے کہ وہ پولیس سے
416-808-3100
پر یا کرائم اسٹاپرز سے نامعلوم طور پر
416-222-8477
پر رابطہ کرے۔یا کرائم اسٹاپرز سے اس میل ایڈریس پر
@CanStopCrime 416-222-TIPS#GO2022301
بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

نارتھ یارک میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی۔
