وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم نےہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیا ہے۔ جتنا کردار ملک کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا ہے کسی اور کا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اپنے ان شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیۓ جلد اسمبلی میں بل پیش کررہی ہے۔ امّید ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی مشاورت سے پاس کرلیا جاۓ گا۔ حکومت نچلے اور متوسط طبقے کے مساٸل حل کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ مہنگاٸ کے جن نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پاکستان میں مہنگاٸ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔جس کا حمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ اوورسیز فورم کے چیٸرمین شاہد رانجھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اوورسیز فورم سے اپنے غریب پاکستانیوں کی مالی امداد، ان کے بچوں کی شادیاں ان کی جابس کا انتظام اپنے طور پر کرتے ہیں اور اس داٸرہ کار کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ مہنگاٸ کے اس دور میں ہم اپنا عملی کردار ادا کرسکیں۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ممبر حاجی افضل چن نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ اوورسیز کی جاٸیدادوں کے تحفظ کے لیۓ دن رات کام کررہی ہے۔ تقریب کے میزبان وقاص گوندل نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ دینے کا حق دیا جاۓ گا۔
