شعبہ۶ قتل کے سراغ رساں ایک 27 سالہ شخص کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں جو جمعرات کی صبح سویرے اسکاربورو کے ایک ٹاؤن ہاؤس میں گاڑی کے ٹکرانے کے بعد گولیوں کے زخموں کے ساتھ پایا گیا تھا۔ صبح تقریباً 3:45 بجے، ٹورنٹو پولیس نے واشبرن وے اور ٹیپسکاٹ روڈ کے علاقے میں ایک نامعلوم کال کا جواب دیا۔ پولیس افسران جاۓ وقوعہ پہ پہنچے تو دیکھا کہ مبینہ طور پر ایک کار ٹاؤن ہاؤس کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور، گاڑی کے اندر زخمی اور بےہوش پایا گیا۔ “زندگی بچانے کے اقدامات کیے گئے لیکن اسی دوران پایا گیا کہ مرد کو گولی لگنے سے بھی زخم آئے،” سراغ رساں مائیکل میک گین نے جمعرات کی سہ پہر جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا۔ پولیس نے بتایا کہ پیرامیڈیکس نے ڈرائیور کو جان لیوا حالت میں ہسپتال پہنچایا اور کچھ ہی دیر بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی شناخت جمال جیمز کے نام سے کی ہے جو ٹورنٹو کا رہنے والا ہے۔ شعبہ قتل جاسوسوں نے تفتیش سنبھال لی ہے۔ ایک شخص جس نے اپنی شناخت جیمز کے چچا کے طور پر کی تھی اس نے ایک ٹی وی نیوز چینل سے بات کرتے ہوۓ کہا۔ “میں نہیں جانتا کہ انہوں نے اسے کیوں گولی ماری، اس نے کبھی کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا… تقریباً پانچ سال قبل اس نے ڈرہم ریجن، بزنس ایڈمنسٹریشن سے گریجویشن کیا… اس نے ابھی ٹیٹو کی ایک چھوٹی سی دکانم کھولی ہے،” کلیمنٹ اسٹیفنز نے کہا۔ افسران نے بتایا کہ گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کے شواہد ملے ہیں۔ میک گین نے کہا کہ تصادم کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس اس بات کی تصدیق نہیں کر سکی کہ آیا مقتول کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فی الحال اس کیس کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ میک گین نے کہا، ” اگر کسی شخص کے پاس اس وقوعے سے متعلق کوئی بھی ویڈیو ہے جو وہ پولیس کو فراہم کر سکتا ہے تو ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ ہمیں فراہم کریں۔” پولیس کی تفتیش کے دوران علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے ساتھ کوئی بھی شخص پولیس یا کرائم اسٹاپرز کو گمنام طور پر کال کر سکتا ہے۔

بریکنگ نیوز: 27 سالہ شخص قتل، تفتیش جاری۔
