ہفتے کی شام نارتھ یارک میں ایک حملے کے الزام میں ایک شخص کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ ٹورنٹو پولیس نے رات 10 بجے شیپرڈ ایونیو ویسٹ اور جین اسٹریٹ کے علاقے میں ایک کال ریسیو کی جس کے مطابق ایک حملے کی اطلاع دی گٸ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے۔ جب افسران پہنچے تو انہوں نے ایک خاتون کو دیکھا جو جان لیوا زخموں سے دوچار تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس قدر شدید زخمی تھی کہ جاۓ وقوعہ پہ ہی دم توڑ گٸ اور اس کو موقعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہومی سائیڈ یونٹ یعںی شعبہ۶ قتل نے تفتیش سنبھال لی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مقتولہ خاتون اور مشتبہ ملزم ایک دوسرے کو جانتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فی الوقت یہ معلومات نہیں ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بریکنگ: نارتھ یارک میں حملہ کے بعد خاتون ہلاک، مرد زیر حراست۔
