کینیڈین فوڈ انسپیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ لیسٹریا کی ممکنہ آلودگی کی وجہ سے جونگلپوم برانڈ اینوکی مشروم مارکیٹ سے واپس لے لیۓ گۓ ہیں۔ کووک انٹرنیشنل ٹریڈنگ انکارپوریشن کی طرف سے مشروم کی کمپنی کو واپسی کی ہدایت ابتدائی طور پر 28 ستمبر کو جاری کی گئی تھی۔ یہ پروڈکٹ برٹش کولمبیا، البرٹا، سسکیچوین، مانی ٹوبا اور اونٹاریو میں 200 گرام کے پیکٹس میں فروخت کی گئی تھی اور ہو سکتا ہے کہ اسے دوسرے صوبوں یا علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہو۔ صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ یا تو مشروم باہر پھینک دیں یا اُسی اسٹور کو واپس کر دیں جہاں سے وہ خریدے گئے تھے۔ لیسٹیریا کھانے سے پیدا ہونے والا ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو لوگوں کو بہت زیادہ بیمار کر سکتا ہے لیکن اس کی مصنوعات سے منسلک کسی بیماری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیسٹیریا سے آلودہ کھانا خراب نظر نہیں آتا اور بدبو نہیں آتی۔ اس بیکٹیریا کے سبب بیماری کی علامات میں الٹی، متلی، مسلسل بخار، پٹھوں میں درد، شدید سر درد اور گردن کی اکڑن شامل ہو سکتی ہے۔

جونگل پوم برانڈ اینوکی مشروم مارکیٹ سے واپس۔
