گیلف کے قریب 401 اونٹاریو کی صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے گیلف کے قریب ہائی وے 401 پر دو گاڑیوں میں تصادم بعد ایک شخص نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پوسلنچ میں ہائی وے 6 کے قریب ہائی وے کی مغربی سمت کی گلیوں میں پیش آیا۔ “دو گاڑیوں کے درمیان اصل تصادم کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا ڈراٸیور نقصان کا اندازہ لگانے اور دوسرے ڈرائیور سے بات کرنے کے لیے نکلا تھا۔” اونٹاریو پولیس سارجنٹ کیری شمٹ نے ٹویٹر پر کہا۔ “جو شخص اپنی گاڑی سے باہر نکلا، اسے تیسری گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس شخص کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔” پولیس نے متاثرہ شخص کا نام، عمر یا جنس جاری نہیں کی ہے۔

گیلف میں ہونے والے مہلک حادثے کی تحقیقات جاری۔
