ملالہ نے یہ سرپرائز گزشتہ روز کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں شادی کا اعلان کرکے دیا۔ انہوں نے اپنے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے برمنگھم میں اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں عصر کے ساتھ شادی کرلی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں۔
انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے تعلیم حاصل کی۔ عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے جن کے لیے انہوں نے ’’پلیئر ڈیوپلمنٹ‘‘ پروگرام تیار کیا