ٹورنٹو پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسپاڈینا اسٹریٹ کار پر ہونے والے چاقو حملے کے سلسلے میں مطلوب ایک مشتبہ شخص کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چھرا گھونپنے کی واردات 9 ستمبر کو اسپاڈینا ایونیو اور ولکاکس اسٹریٹ کے علاقے میں ہوٸ جو ہاربورڈ اسٹریٹ کے بالکل جنوب میں ہے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق، رات 10:48 بجے کے قریب شمال کی طرف جانے والی ایک اسٹریٹ کار میں سوار دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک شخص نے دوسرے کو متعدد بار چاقو گھونپا اور بچ نکلا. اسے آخری بار اسپاڈینا ایونیو کے ساتھ جنوب کی طرف چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ متاثرہ شخص کو جو زخم آئے وہ جان لیوا زخم نہیں ہیں۔ پولیس نے ستمبر میں اس واقعے کے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کی تھیں، لیکن منگل کو انہوں نے ویڈیو بھی جاری کی اورعوام سے درخواست کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس بارے میں کسی قسم کی معلومات ہوں وہ پولیس کو اس سے آگاہ کرے۔ پولیس کے مُطابق مشتبہ شخص چھوٹے بھورے بال اور پانچ فٹ آٹھ اچ قامت کا ایک مُعنّک شخص ہے۔ اس نے سیاہ کالر والی ہلکے رنگ کی قمیض، گہرے رنگ کی ہُڈ والی جیکٹ، گہرے رنگ کی پتلون اور گہرے ہی رنگ کے جوتے پہن رکھے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مسلح اور خطرناک ہے اور جو بھی اسے دیکھے اس سے رابطہ کرنے کے بجائے 911 پر کال کرے۔

ٹورنٹو: اسٹریٹ کار میں چھرا گھونپنے والے مشتبہ شخص کی فوٹیج جاری۔
