ٹورنٹو: قومی عوامی انتباہی نظام آج پورے کینیڈا میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ کینیڈین عوام کو اس ٹیسٹ کی اطلاع دوپہر 12:55 پر ٹیلی ویژن، ریڈیو، اور دیگر وائرلیس آلات کے ذریعے ہوگی۔ ای ایس ٹی سسٹم چلانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ جانچ کی آواز ایک ہنگامی الرٹ کی آواز جیسی ہوگی۔ پیغام اس بات کی نشاندہی کے لیۓ ہے کہ یہ ایک ٹیسٹ ہے اور اس کی وجہ سے پریشان ہونے ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کے ٹیسٹ سال میں دو بار کیۓ جاتے ہیں۔ ایک تو مئی اور دوسرا نومبر کے تیسرے ہفتے میں کیے جاتے ہیں۔ کینیڈین کے پاس قومی انتباہی نظام کے ذریعے تقسیم کردہ ٹیسٹ یا اصل الرٹس سے آپٹ آؤٹ کا اختیار نہیں ہے۔

نیشنل ایمرجنسی الرٹ ٹیسٹ آج ہوگا۔
