یارک ریجنل پولیس نے اپنے ایک افسر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک واردات میں چوری کی جانے والی رقم میں بازیابی کے بعد خورد برد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل ڈیوڈ رونج نے 11 نومبر کو جارجینا میں سیل فون اور رقم ملنے کے بارے میں کال اٹینڈ کی۔ رنج نے مال مسروقہ بازیاب کرلیا لیکن مبینہ طور پر صرف فون مالک کو واپس کیا۔ پولیس نے کہا کہ مالک نے بعد میں اطلاع دی کہ رقم انہیں واپس نہیں دی گئی۔ یارک ریجنل پولیس کے پروفیشنل اسٹینڈرڈز بیورو کی تحقیقات کے بعد، پولیس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ لنڈسے سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ رونج پر 5,000 ڈالرز کی رقم کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رونج جو 2004 سے پولیس میں ہے اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ نمبر 3 میں کام کر رہا ہے تنخواہ کے ساتھ معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ 21 دسمبر کو نیو مارکیٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

یارک ریجنل: پولیس آفیسر پر چوری کا الزام.
