انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر کیرت پور صاحب میں چنڈی گڑھ ہائی وے پر مشتعل کسانوں نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسانوں کا ایک گروہ سفید رنگ کی کار کا گھیراؤ کیے کھڑا نعرے بازی کر رہا ہے تاہم کار میں کون تھا اس حوالے سے مستند معلومات نہیں۔