اے جی سی او کا کہنا ہے کہ وہ اوک وِل ریسٹورنٹ کا شراب کا لائسنس منسوخ کرنے کر رہا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے یہ اشتہار دے کر کھلے عام صوبائی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کی ویکسی نیشن کی حیثیت کی جانچ نہیں کرے گا۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک خبر میں، اےجی سی اونے کہا کہ مقامی انسپکٹرز نے اکں کر اسٹرپر واقع زیوچینیز کیوسینا میں کئی بار شرکت کی تاکہ معیشت دوبارہ کھولنے والے اونٹاریو ایکٹ کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اے جی سی او کے مطابق ہالٹن ریجن کے محکمہ صحت کے انسپکٹرز نے پہلا معائنہ کیا اور مشاہدہ کیا کہ انتظامیہ اپنے گاہکوں سے ویکسینیشں کا ثبوت اور متعلقہ شناخت طلب نہیں کر رہی تھی۔ ریستوران انتظامیہ سے اس بارے میں انسپکٹرز کے استفسار پر انھیں وہاں سے جانے کو کہا گیا۔ اس کے بعد مالک پر ایمرجنسی مینجمنٹ اور سول پروٹیکشن ایکٹ کے حکم کی تعمیل میں ناکامی کے الزامات عائد کیۓ گۓ۔ اے جی سی او نے کہا کہ 26 نومبر 2021 کو، اوک ویل ٹاؤن کے میونسپل انفورسمنٹ افسران نے ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا اور دروازے پر ایک نوٹس دیکھا جس میں تحریر تھا کہ ریستوران میں آنے کے لیۓ ویکسین ثبوت کی ضرورت نہیں۔ انتظامیہ ان لوگوں کے لیے ویکسینیشن کے ثبوت کی درخواست نہیں کرتی ہے جو کھانا کھانے آتے ہیں اور وہ ویکسینیٹڈ اور ان ویکسینیٹڈ تمام صارفین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ “ ستمبر میں، صوبے نے ایک ویکسین سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرایا جس میں ان تمام لوگوں کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے جو ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں، ماسوائے طبی چھوٹ والے لوگوں اور بچوں کے جو شاٹ کے لیے اہل نہیں ہیں۔ جم، بارز اور فلم تھیٹروں میں شرکت کرنے والوں کو بھی داخلہ حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔ اے جی سی او نے فوری طور پر زو چییںس کیو سینیا کا شراب فروخت کا لائسنس معطل کر دیا اور اسے منسوخ کرنے کی کارواٸ پر غور کر رہا ہے۔
اے جی سی او کے رجسٹرار اور سی ای او، ٹام منگھم نے ایک تحریری بیان میں کہا ” اے جی سی او لائسنس یافتہ اداروں کے خلاف کارواٸ کرے گا جو صحت عامہ کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنے صارفین اور عملے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔” کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ان دنوں کووڈ کی نو دریافت شدہ نئی قسم کے ساتھ، یہ عملے اور مالکان کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ وہ اپنے صارفین کی ویکسین کی حیثیت کی جانچ کریں اور اس کی تصدیق کریں۔

ویکسینیشن ثبوت نہ مانگنے پر اوک ویل ریستوران کا شراب کا لائسنس منسوخ۔
