ٹورنٹو — ٹورنٹو کے سابق میئر میل لاسٹ مین کو آج اس شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 88 سالہ بزرگ کا انتقال ہفتہ کو ہوا، اور آج صبح بینجمن پارک میموریل چیپل میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ لاسٹ مین نے اپنے پورے کیرئیر میں نازیبا حرکات اور مسلسل اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہے۔ آزاد خیال من چلی لڑکیوں کی صحبت و ہم نشینی کے خواہاں رہے. وہ سانپوں کے خوف کی وجہ سے کینیا کے سفارتی سفر سے گریزاں ہوۓ۔ مضافاتی علاقے ٹورنٹو میں ضم ہونے سے پہلے لسٹ مین نے 25 سال تک نارتھ یارک کے میئر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چھ سال میگاسٹی کے میٸر کے طور پہ گزارے – 2000 میں 80 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ انتخاب جیتا اور 2003 میں ریٹائر ہوۓ۔ ٹورنٹو کے موجودہ میئر جان ٹوری اور پریمیئر ڈگ فورڈ نے لاسٹ مین کی موت پر تعزیت کی۔

ٹورنٹو: سابق میئر میل لاسٹ مین کی آخری رسومات آج صبح ادا کی جائیں گی۔
