ڈاؤن ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے کم از کم 10 افسران الگ تھلگ ہیں کیونکہ وہ اپنے کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹورنٹو پولیس سروس (ٹی پی ایس) نے جمعہ کی صبح ایک ٹی وی نیوز چینل کو تصدیق کی کہ 51 ڈویژن کے اراکین فی الحال کووڈ-19 پروٹوکول کی وجہ سے الگ تھلگ اور پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ڈویژن شہر کے وسط میں فرنٹ اور پارلیمنٹ کی سڑکوں پر واقع ہے۔ ممکنہ وبا اس وقت سامنے آئی جب سروس نے کووڈ-19 اومی کرون ویریٸنٹ کے تیزی سے پھیلنے کے باعث آج سے تمام عمارتوں کو عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ٹی پی ایس کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر اگلی اطلاع تک عوام کے لیے بند رہیں گے۔ “بندش کا اطلاق کسی ایسے شخص پر نہیں ہوتا جو فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے مقصد سے پولیس دفاتر آرہا ہے۔ ” آپ کی آمد پر اسکریننگ کی جائے گی اور، اگر ضروری ہو تو، آپ کی ملاقات کو ملتوی اور مںسوخ بھی کیا جاسکتا ہے” ٹی پی ایس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مدد کے لیے اپنے مقامی ڈویژن یا غیر ہنگامی لائن سے
416-808-2222
پر رابطہ کریں۔ رہائشی سروس کے آن لائن رپورٹنگ سسٹم کو 5,000 ڈالرز سے کم کی گاڑی یا املاک کو پہنچنے والے نقصان، ڈرائیونگ یا پارکنگ کی شکایات، ٹریفک کے مسائل یا خدشات، یا چوری یا دھوکہ دہی 5,000 ڈالرز سے کم کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 30 نومبر تک، ٹی پی ایس نے کہا کہ اس کے 7,415 ملازمین میں سے تقریباً 98 فیصد نے لازمی ویکسینیشن پالیسی کی تعمیل میں اپنی کووڈ-19 ویکسین کی حیثیت کا انکشاف کیا ہے۔ ان افراد میں سے تقریباً 98 فیصد کو مکمل طور پر ٹیکے لگائے گئے تھے۔ ٹی پی ایس نے کہا کہ مینڈیٹ کی تعمیل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد 205 ملازمین کو بلا معاوضہ چھٹیوں پر رکھا گیا۔

ٹورنٹو: 10 پولیس اہل کار دوسروں سے الگ تھلگ۔
