ٹورنٹو پولیس نے اس 29 سالہ شخص کی شناخت کی ہے جسے باکسنگ ڈے پر شہر کے ویسٹ اینڈ میں واقع ٹاؤن ہاؤس کمپلیکس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے شام 7:45 کے قریب الائنس ایونیو کے قریب ہمبر بلیوارڈ پر فائرنگ کے بارے میں کال موصول کی اور پولیس افسران جاۓ وقوعہ پہ پہنچے۔ جہاں ایک شخص فاٸرنگ سےشدید زخمی پایا گیا۔ انہوں نے اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں سے جاں بر نہ ہوسکا۔ اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کی رات مقتول کی شناخت ٹورنٹو کے جمر ہال کے طور پر کی۔ تفتیش کنندگان نے اتوار کی رات ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا کہ سکی ماسک پہنے دو مشتبہ افراد کو علاقے سے پیدل فرار ہوتے دیکھا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ گولی مار کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ ڈیوٹی انسپکٹر مائیک ولیمز نے جائے وقوعہ پر موجود الیکٹرونک میڈیا کے ارکان کو بتایا کہ “ایسا لگتا ہے کہ ان دو افراد نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کارروائی کی تھی۔” ہال کی موت گزشتہ چار دنوں میں ٹورنٹو میں فاٸرنگ سے ہونے والا تیسرا قتل ہے۔ تفتیش کار کسی بھی شخص کو جو اس واقعے کے بارے میں معلومات رکھتا ہو،ُان سے رابطہ کرنے یا کرائم اسٹاپرز کو گمنام طور پر کال کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

ٹورنٹو: باکسنگ ڈے پر قتل ہونے والے شخص کو شناخت کرلیا گیا.
