پولیس ذراٸع کے مطابق ہفتہ کی شام ٹورنٹو شہر کے مرکزی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ افسران کو 11 بجے اطلاع ملی کہ بلور اسٹریٹ ایسٹ اور چرچ اسٹریٹ کے علاقے میں ایک ریستوراں کے قریب گولیاں چلنے کی اطلاعات موصول ہوٸیں۔ پولیس ذراٸع نے بتایا کہ افسران پہنچے اور جاۓ وقوعہ پہ ایک مرد کو پایا جو کہ گولی لگنے سے شدید زخمی تھا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہومی سائیڈ یونٹ یعنی شعبہءقتل نے تفتیش سنبھال لی ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر گولیوں کے خول بھی پائے۔ فی الحال اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

ٹورنٹو: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک.
