سردیوں کے موسم کی ایک اہم وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آج رات سے جنوبی اونٹاریو کے کچھ حصوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف گر سکتی ہے۔ انوائرنمنٹ کینیڈا نے اتوار کی صبح جنوبی اونٹاریو کے بیشتر علاقوں کے لیے موسم سرما کے طوفان کی وارننگز جاری کیں جو “پیر کی صبح موسم کو نمایاں طور پر متاثر کرے گا۔” برفباری اتوار کی رات دیر سے شروع ہونے اور پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انوائرمنٹ کینیڈا کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح دو سے پانچ سینٹی میٹر فی گھنٹہ کی برف باری کی بلند ترین شرح ممکن ہے۔ نیاگرا فالس، سینٹ کیتھرینز، ویللینڈ، گریمسبی، کنگسٹن، اوٹاوا، پیٹربورو، بروک ویل، ٹوئیڈ اور کارن وال جیسے علاقوں میں 25 سے 40 سینٹی میٹر کے درمیان برف پڑنے کی توقع ہے۔ ٹورنٹو میں 25 سے 35 سینٹی میٹر تک برف باری کا امکان ہے۔ پکرنگ، اوشاوا، ڈرہم ریجن، ازبرج بیورٹن، وان، رچمںڈ ہلز اور مارکھم میں شدید برف باری کی توقع ہے۔ دریں اثنا، بیری، اورنج ویل، کچنر، اور گیلف میں پانچ سے 15 سنٹی میٹر برف پڑنے کی توقع ہے۔ ڈرائیوروں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ طوفان کے عروج کے دوران راستوں پہ تیزی سے برف جمع ہونے سے سفر مشکل ہو جائے گا۔ انوائرمنٹ کینیڈا نے کہا، “مقامی برفباری پیر کی دوپہر اور شام کو شمال سے شمال مغربی سمت سے چلنے والی شدید سرد ہواؤں کے ساتھ بھی ممکن ہے۔” پیر کا پہلا دن ہے اونٹاریو کے طلباء کو اسکولوں میں ذاتی طور پر سیکھنے کے لیۓ واپس آنا ہے۔ پیر کی شام تک حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے کیوں کہ تب تک برف باری ختم ہو جاۓ گی۔

ٹورنٹو: شدید برفانی طوفان سے جنوبی اونٹاریو کا زیادہ تر حصہ متاثر ہونے کا امکان۔
