ٹورنٹو پولیس دو افراد کی تلاش کر رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر نقلی پولیس افسر بن کے اسکاربورو میں ٹریفک کو روکا۔ پولیس نے کہا کہ یہ 27 دسمبر 2021 کو کنگسٹن روڈ اور برملے روڈ کے علاقے میں ہوا۔ دو آدمیوں نے مبینہ طور پر “فیڈرل ایجنٹس” کے لوگو والے ٹیکٹیکل لباس پہن رکھے تھے اور اپنی گاڑی پر ایمرجنسی لائٹس لگا دی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے علاقے میں کئی گاڑیوں کو روکا اور شناخت پوچھی۔ دونوں نے مبینہ طور پر ڈرائیوروں کو بتایا کہ ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو، پولیس نے مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کیں جن کی شناخت مارخم کے 29 سالہ ڈیلن شیریف اور ٹورنٹو کے 22 سالہ ڈونیوان کومو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ دونوں نقلی پولیس افسران بننے کے اور دھوکہ دہی کے چار معاملات میں مطلوب ہیں۔ کسی کو بھی اگر ان کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ 416-808-4100
پر پولیس یا
416-222۔ (8477)
پر گمنام طور پر کرائم اسٹاپرز سے رابطہ کرے۔

ٹورنٹو: نقلی پولیس افسر بننے والے دو افراد کی حقیقی پولیس کو تلاش۔
