شہر کے ٹاپ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر فروری تک دباؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ٹورنٹو میں گزشتہ ہفتے کے دوران نئے کووڈ-19 کیسز کی سات دن کی اوسط میں 23 فیصد کمی آئی ہے اور اب یہ 1,414 پر ہے۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے محدود اہلیت کی وجہ سے یہ تعداد صرف کووڈ-19 کیسز کے ایک حصے کو بتاتی ہے لیکن جب صحت کے اعداد و شمار اور مثبت شرح میں کمی سمیت دیگر اشاریوں کے ساتھ مل کر تجزیہ کیا جاتا ہے، تو یہ اومی کرون کی چوتھی لہر میں کمی کی طرف اشارہ کررہا ہے. یہ بات میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر ایلین ڈی ولا نے جمعرات کی صبح سٹی ہال میں بریفنگ کے دوران کہی۔ “یہ تمام کووڈ-19 اشارے، ہماری سات روزہ مریضوں کی اوسط تعداد، ٹیسٹ کے مثبت نتاٸج کے مطابق کووڈ میں کمی ہے جو محتاط رجائیت کی وجوہات فراہم کرتی ہے،‘‘ اس نے کہا۔ “اگرچہ یہ حوصلہ افزا پیش رفت ہیں لیکن یہ تصدیق کرنا ابھی قبل از وقت ہے کہ آیا اومی کرون لہر عروج پر ہے۔ ٹورنٹو میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ دسمبر میں اومی کرون ویریئنٹ نے بہت سر اٹھایا تھا تاہم میٹرکس اس وقت کم کارآمد ہوۓ جب صوبے نے دسمبر 2021 کے آخر میں مفت پی سی آر ٹیسٹنگ کی اہلیت کو نمایاں طور پر کم کر دیا تھا۔ ڈی ولا نے کہا کہ ڈیٹا کیسز میں ممکنہ طور پر ٹھہراٶ یا وائرس کی سرگرمیوں میں معمولی کمی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ “آنے والے ہفتے میں اضافی ڈیٹا دستیاب ہونے کے ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ ہمارے پاس ایک واضح تصویر ہوگی۔” “ابھی کے لیے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔ منگل کو اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے، آئی سی یو میں داخلے اور وباء میں اضافہ ہوا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیت تناؤ کا شکار ہے۔ ہم توقع کر سکتے ہیں کہ یہ رجحان فروری تک جاری رہے گا جب تک معاملات عروج پر ہیں اور ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے صحت کے نظام کی صلاحیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ شہری انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویکسینیسن کو فروغ دینے کے لیے وہ 50 سال یا اس سے اوپر کے رہائشیوں کو 8,000 ٹیکسٹ پیغامات بھیجیں گے جو آس پاس رہتے ہیں اور انہیں کووڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک ملنے والی ہے۔ شہر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کلینک اور 11 مختلف کمیونٹی مراکز کے درمیان 15 وقف بسیں چلانے کے لیے ٹی ٹی سی کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

ٹورنٹو: صحت کے شعبے پر دباٶ میں کچھ کمی۔
