ٹورنٹو: صحت کے حکام نے 19 سال سے کم عمر کے ایک شخص کی کووڈ-19 سے متعلق موت کی تصدیق کی ہے۔ ہفتے کے روز، صوباٸ حکام نے اطلاع دی کہ اس نے کووڈ-19 کے باعث ایک اور شخص کی موت درج کی ہے جس کی عمر 19 سال سے کم تھی۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران اس عمر کے گروپ میں اب تک 10 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ٹورنٹو پبلک ہیلتھ نے اتوار کو ایک نیوز چینل کو تصدیق کی کہ موت کی اطلاع ان کے پبلک ہیلتھ یونٹ نے دی ہے، حالانکہ فرد کی صحیح عمر اور ان کی موت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ ٹورنٹو پبلک ہیلتھ کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا، ” ہم ٹورنٹو میں 19 سال سے کم عمر ایک فرد کی کووڈ-19 سے متعلق حالیہ موت کی تصدیق کرتے ہیں۔ صوبائی پرسنل ہیلتھ انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت فرد کی ذاتی صحت کی معلومات کی حفاظت اور فرد اور اس کے خاندان کی رازداری کے احترام میں ہم اس بچے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔” 6 جنوری کو، حکام نے تصدیق کی کہ اونٹاریو میں 10 سال سے کم عمر کے دو بچے پچھلے دو ہفتوں میں کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد مر گئے تھے۔ متعلقہ مقامی پبلک ہیلتھ یونٹس نے بتایا کہ اموات میں ٹورنٹو میں چار سال سے کم عمر کا ایک بچہ اور ویلنگٹن کاؤنٹی میں 10 سال سے کم عمر کا ایک بچہ شامل ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر کیرن مور نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے نتیجے میں بچوں کی موت غیر معمولی طور ہے۔

کم عمر نوجوان میں کووڈ-19 کے باعث موت کی تصدیق۔
